1 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران کی ایٹمی سائٹوں پر سائبر حملے ہوئے ہیں۔

ابنا: فریدون عباسی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک غیر ملکی سائٹ کی جانب سے ایران کی ایٹمی سائٹوں پر سائبر حملے کی خبر کے بارے میں کہا کہ یہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔

قابل ذکر ہے امریکہ ، صہیونی ریاست، اور برطانیہ نے گذشتہ مہینوں میں اسٹاکس نیٹ اور فلیم نامی وائرسوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی ہیں۔ ادھر وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ وزارت دفاع نے سائبر دفاع کو اپنے وزارت خانے کی بنیادی سرگرمی قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ وزات دفاع اپنے ملک کے حساس مراکز کو سائبر حملوں سے بچانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر حملوں کو ناکام بنانے سے ظاہر ہوجاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس شعبے میں عظیم توانائیوں کا حامل ہے۔

.......

/169