31 جولائی 2012 - 19:30

شام کی فوج نے شام میں داخل ہونے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنادی۔

ابنا: شام کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کچھ دہشتگرد لبنان کی سرحد پر واقع الدبوسیہ گذر گاہ سے فائرنگ کرکے دہشتگردوں کی دراندازی کرنے میں مدد کرنا چاہتے تھے لیکن شام کی فوج نے انہیں ناکام بنادیا۔ شام کی فوج کی کاروائیوں میں دہشتگردوں کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر شام کی فوج نے صوبہ حماۃ کے عقیریات علاقے میں دہشتگردوں کا پیچھا کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں شام کی فوج نے حلب میں نام نہاد آزاد فوج کے ہزاروں افراد کو تہس نہس کردیا ہے۔  فرانس لوفیگارو کے صحافی نے لکھا ہے کہ ہزاروں دہشتگرد جو ترکی سے شام کے شہر حلب میں دہشتگردی پھیلارہے تھے شام کی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ اس صحافی نے لکھا ہےکہ دہشتگردوں کو امید تھی کہ وہ حلب میں شام کی بے حوصلہ اور شکست خوردہ فوج سے روبرو ہونگے لیکن شام کی فوج نے دہشتگردوں کا صفایا کرکے ظاہر کردیا کہ وہ دہشتـگردی کو ختم کرنے کا بھرپور عزم رکھتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت حلب میں دسیوں عرب اور مغربی صحافی موجود ہیں جو دہشتگردوں کے ساتھ حلب میں داخل ہوئے تھے۔

قابل ذکرہے شام میں امریکہ ، صیہونی حکومت اور ان کے پٹھو عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔.......

/169