ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس کے ترجمان "فوزی برہوم" نے آج امریکہ کے صدارتی امیدوار "مٹ رومنی" کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےبیت المقدس کو صہیونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے پر مبنی انکے بیان کو ،نسل پرستانہ اور فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق کو نظر انداز کرنے کی سازش قرار دیا –"فوزی برہوم" نے مزید کہا کہ "مٹ رومنی" کا بیان تاریخی حقائق کو الٹا کرکے دکھانا اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے –انہون نے بیت المقدس کے فلسطین کے دار الحکومت ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی سرزمین کی مٹھی بھر خاک سے بھی چشم پوشی نہیں کرے گی –حماس کے ترجمان نے فلسطین کی حمایت اور دفاع کےلئے عظیم اور مضبوط اسلامی – عربی نٹ ورک تشکیل دینے کا مطالبہ کیا –دوسری جانب فلسطینیوں کے اعلی مذاکرات کار "صائب عریقات" نے بھی"مٹ رومنی"کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدارتی امیدوار کا بیان خطے میں امن وصلح کی صورتحال کو متاثر کرےگا –امریکہ کے صدارتی امیدوار "مٹ رومنی" نے مقبوضہ فلسطین کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر صہیونی حکومت کی واضح حمایت کرتے ہوئے بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قراردیا -
......
/169