ابنا: ہفتے کي شام بہت بڑي تعداد ميں لوگ دارالحکومت رياض اور نواحي شہر مکہ کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا۔ادھر صوبہ الشرقيہ کے مختلف شہروں ميں عوام نے مظاہرے کئے ہيں اور مطالبات پورے کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے۔سنيچر اور اتوار کي درمياني رات قطيف شہر کے باشندوں نے ايک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے ميں حصہ اور حکومت مخالفين کے خلاف سيکورٹي فورس کے کريک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کيا۔عيني شاہدين کے مطابق سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر حملہ کر ديا اس حملےميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے۔مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہا صوبہ قطيف کے شيعہ آبادي والے علاقوں کي صورتحال انتہائي نامناسب اور ان کي حالت بہت ہي افسوسناک ہے۔يہ مظاہرے تقريبا تين گھنٹے تک جاري رہے مظاہرين نے سيکورٹي فورس کے حملوں سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹائر جلاکر سيکورٹي اہلکاروں کا راستہ روکنے کي کوشش کي مگر اس کے باوجود سعودي سيکورٹي فورسز نے حملہ کرکے متعدد مظاہرين کو زخمي اور کئي ديگر کو گرفتار کرليا ۔پچھلے ہفتوں کے دوران مظاہرين اور سيکورٹي فورسز کے درميان مسلسل جھڑپوں کي اطلاعات موصول ہوتي رہي ہيں۔
.......
/169