29 جولائی 2012 - 19:30

کابل…افغانستان ميں امريکي امداد سے چلنے والے فوجي اسپتال ميں سنگين بے قاعدگياں سامنے آئي ہيں،

ابنا: مريضوں کو جنگي کيمپ سے بھي زيادہ برے حالات ميں رکھا گياديکھ بھال نہ ہونے سے متعدد افراد کے زخم بگڑ گئے اور کئي بيمار جان سے ہاتھ دھو بيٹھے.امريکي کانگريس کي تحقيقاتي رپورٹ کے مطابق کابل کے داو?د ملٹري اسپتال ميں مريضوں کے علاج ميں مجرمانہ غفلت برتي گئي،مريضوں کو کئي کئي دن فاقے کرائے جاتے تھے کئي مريض ناکافي غذا کي وجہ سے موت کے دہانے پر پہنچ گئے.زخميوں کي ديکھ بھال نہ ہونے کي وجہ سے ان کے زخم خراب ہوگئے اور متعدد افراد کے اعضا کاٹنے پڑے.

مريضوں کے کئي کئي دن تک آپريشن نہيں کيے گئے جب کہ ايک مريض کا بے ہوش کيے بغير آپريشن کر ديا گيا.رپورٹ کے ساتھ جاري کردہ تصاوير اتني خوفناک ہيں کہ انھيں ٹي وي پر پيش نہيں کيا جاسکتا.افغانستان ميں امريکي فوج کے تين کرنلوں نے مريضوں سے ناروا سلوک کي حلفيہ شہادت دي ہے.

.......

/169