ابنا: جمعے کے روز صدارتي ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ہندوستاني وزير اعظم کو دورہ پاکستان کا دعوت نامہ نئي دہلي ميں پاکستاني ہائي کميشن کے ذريعے بھجوايا گيا۔خط ميں صدر زرداري نے کہا ہے کہ منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان سے باہمي تعلقات کو فروغ دينے ميں مدد ملے گي اور اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو مثبت پيغام جائے گا۔صدر زرداري نے منموہن سنگھ کو ان کے آبائي گاؤں کے دورے کي بھي دعوت دي ہے۔ياد رہے کہ پاکستاني صدر آصف علي زرداري نے اپريل مہينے ميں اپنے يک روزہ دورہ ہندوستان کے موقعہ پر ہندوستاني وزير اعظم سے دورہ پاکستان کے بارے ميں بات کي تھي جس پر منموہن سنگھ نے اس سفر کے لئے حامي بھري تھي۔
........
/169