ابنا: صوبہ کنڑ کے گورنر سید فضل ا۔۔۔ وحیدی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبہ کے نارہ ، شیگل ، نامی شہروں میں 98 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک خاتوں سمیت دو بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ صوبہ کنڑ کے شہروں دانگام اور اسما کے عوام نے ان حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر تے ہوئے افغانستان کی حکومت اور بین الااقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان حملوں کو رکوانے کے لئے پاکستان پر اپنے دباؤ کو بڑھائیں ۔افغانستان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ سرحدی حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں دونوں ملکوں کے تعلقات متاثرہوسکتے ہیں ۔
.......
/169