26 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے شام کے نائب وزير اعظم اور اس کے ہمراہ اعلی وفد کے ساتھ ملاقات میں شام میں دہشت گردوں کی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت اور عوام کی عزت و قدرت اس مرحلے سے عبور کرنے کے بعد دوچنداں ہوجائےگی۔

ابنا: مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے شام کے نائب وزير اعظم اور اس کے ہمراہ اعلی وفد کے ساتھ ملاقات میں شام میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے سے عبور کرنے کے بعد شامی حکومت اور عوام  کی عزت و قدرت دوچنداں ہوجائےگی۔ جلیلی نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو اسٹراٹیجک اور اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور حکومت ہر لحاظ سے شامی عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے تیار ہے انھوں نے کہا کہ ایران اس حساس مرحلے میں شامی عوام اور حکومت کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔ جلیلی نے شامی عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی 22 روزہ جنگ میں حمایت اور بعض عرب ممالک کی جانب سے سکوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام کو اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ کے وہ اتحادی عرب ممالک جن کے ہاں ایک بار بھی انتخابات نہیں ہوئے ہیں وہ جمہوریت کے حامی  نہیں ہیں سعید جلیلی نے کہا کہ بعض عرب حکمراں واضح طور پر امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے محافظ ہیں ان کی فکر و سوچ درحقیقت امریکی  اور اسرائیلی فکر و سوچ ہے۔ جلیلی نے کہا شامی عوام اور حکومت کی طرف سے علاقہ میں اسلامی مقاومت کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کی مخالفت قابل تعریف اور قابل تقدیر ہے۔

اس ملاقات میں شام کے نائب وزیر اعظم عمر غلاونجی نے بھی شام کے موجودہ حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام اس وقت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شوم سازشوں کا شکار ہیں اور شامی عوام دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے شام کے نائب وزير اعظم نے ایرانی قوم اور حکومت کی بے دریغ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

.......

/169