ابنا: کيسکو ذرائع کے مطابق گدو سے کوئٹہ آنے والي ٹرانسميشن لائن ميں رات ساڑے نوبجے فني خرابي پيدا ہوگئي جس کے باعث کوئٹہ سميت صوبے کے سولہ اضلاع کے 42گريڈ اسٹيشنوں ميں بجلي فراہمي معطل ہوگئي تاہم ڈيڑھ گھنٹے بعد کوئٹہ شہر کو بجلي کي فراہمي بحال کردي گئي ليکن صوبے کے ديگر پندرہ اضلاع تاريکي ميں ڈوبے ہوئے ہيں.کيسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے ديگر اضلاع ميں بھي بجلي بحال کرنے کيلئے اقدامات کئے جارہے ہيں . کوئٹہ ميں بجلي کي فراہمي بند ہوجانے سے مساجد ميں نماز تراويح ادا کرنے والے نمازيوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
.......
/169