25 جولائی 2012 - 19:30

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے وابستہ القاعدہ کے ایک اعلی کمانڈر ابراہیم غازی الحامدی شام میں فوجی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: سعودی عرب کے اس کمانڈر کو شامی فوجیوں نے دیر الزور علاقہ میں ہلاک کیا ہے، رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں الحامدی اپنے تمام مسلح دہشت گردوں کے ساتھ ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بندر بن سلطان کا سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ منتخب ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب نےشام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی اپنی کوشش تیز کردی ہے اور بندر بن سلطان کی القاعدہ پر قریبی نگران ہے۔

.......

/169