ابنا: امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران کےسبب امریکہ میں غربت کی سطح میں اضافہ ہواہےجس کےبعدامریکہ میں غربت گزشتہ چالیس سال کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہےاور اس وقت امریکہ میں مزید 24 لاکھ بچے غربت و ناداری کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار پانچ سے سنہ دو ہزار دس کے درمیان مزید چوبیس لاکھ بچے غربت کا شکار ہوئے ہیں اور امریکہ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ستاون لاکھ بچے غربت سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اینی ای کاسی فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ دو ہزار پانچ سے دو ہزار دس تک کے درمیان تقریباً پچیس لاکھ بچے غربت کا شکار ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ میں معاشی بحران کے باعث غربت اور بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکہ کی کمزور پڑتی معیشت کے آنے والی نسل پر منفی اثرات پڑیں گے۔تنظیم کے مطابق ’واشنگٹن سے سمیت تقریباً ہر ریاست میں ان بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے والدین کے پاس مستقل روزگار نہیں ہے اور جن کے لیے مہنگائی کے سبب گھر چلانا مشکل ہے۔
.......
/169