ابنا: دمشق اور ملک کے ديگر شہروں حمص اور حما ميں شامي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑي کاميابياں حاصل کي ہيں –دمشق سے ہمارے نمائندے اور ديگر ذرائع سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شام کي فوج اب قدم بہ قدم ملک کے مختلف علاقوں ميں امن بحال کررہي ہے اور دہشت گردوں کا ہر محاذ پر قلع قمع کررہي ہے- کہا جارہا ہے کہ شامي فوج نے گزشتہ چار روز کے دوران دوہزار سے زائد مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے- شامي ذرائع کا کہنا ہے بہت بڑي تعداد ميں مسلح دہشتگردوں نے اپنے ہتھيار پھينک کر خود کو سيکورٹي فورس کے حوالے کرديا ہے جبکہ سيکڑوں کي تعداد ميں دہشتگردوں کو لڑائي کے دوران گرفتار کيا گيا ہے-قبل ازيں شامي فوج نے دمشق کے نواحي علاقے سيدہ زينب اور حرم حضرت زينب سلام اللہ عليہ پر قبضے کي کوشش ناکام بنادي ہے اور فوري کاروائي کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اورياگرفتار کرليا تھا- تازہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ سيدہ زينب سلام اللہ عليہا کا روضہ مبارک اب زائرين کے لئے کھول ديا گيا ہے-دوسري جانب دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کي کاميابيوں کے بعد عرب ليگ نے شام ميں ايک عبوري حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کيا ہے-قطر کے امير شيخ حمد بن خليفہ آل ثاني نے اتوار کو دوحہ ميں عرب ليگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ عرب ليگ فري سيرين آرمي اور مسلح گروہوں سے کہتي ہے کہ وہ ايک عبوري حکومت تشکيل دے جس ميں بشار اسد کي شموليت نہ ہو - واضح رہے کہ شام کے داخلي معاملات ميں عرب ليگ کي مداخلت ايک ايسے وقت ہے جب شام ميں مسلح دہشت گرد قطر، سعودي عرب، ترکي اور امريکا جيسے کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت سے شام کے مختلف شہروں ميں عام شہريوں کا خون بہار ہے ہيں اور اس طرح ان ملکوں کي کوشش ہے کہ وہ شام کے شہريوں کے قتل عام کا ذمہ دار شامي فوج اور سيکورٹي فورس کو قراردے کر اس ملک ميں اغيار کي مداخلت کا راستہ ہموار کريں -
.......
/169