23 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یہ خبر سچ ہے کہ شامی عوام اپنے د شمنوں سے انتقام لیں گے کیونکہ شامی عوام ، امریکہ، ترکی، قطر اور سعودی عرب جیسی شرپسند حکومتوں سے سخت متنفراور انھیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے  نائب سربراہ میجر جنرل سید مسعود جزائری نے امریکہ کی سرپرستی میں عرب  شیطانی محاذ کی جانب سے شامی عوام اور حکومت کے خلاف مکمل جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر سچ ہے کہ  شامی عوام اپنے  د شمنوں سے انتقام لیں گے  کیونکہ شامی عوام ، امریکہ، ترکی، قطر اور سعودی عرب جیسی شرپسند حکومتوں سے سخت متنفر او رانھیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام اور حکومت  ملکر عربی رجعت پسند اور مغربی شرپسند طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام  میں دہشت گردانہ کارروائیاں درحقیقت شامی حکومت اور عوام کے دشمنوں کی شکست اور ناکامی کا مظہر ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کی دفاعی تبلیغات کے سربراہ نے کہا کہ مغربی ممالک  کے عوام پر تعجب ہے کہ وہ شدید مالی اور اقتصادی بحران کا شکار ہیں اور ان کی حکومتیں دنیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر مال صرف کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ مغربی عوام کو اپنی شرپسند حکومتوں کے خلاف قیام کرنا چاہیے اور دنیا میں جاری ان کے مظآلم کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی شام کے حامی ممالک میدان میں وارد نہیں ہوئے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو خطے سے منفور عرب حکام اورامریکی عمال کا خاتمہ کردیا جائےگا اور اسلامی مقاومت شامی عوام کے دشمنوں سے ضرور حساب لےگی۔

.......

/169