22 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلجنس نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنس داں داریوش رضائي نژاد کے قتل میں ملوث افراد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سی آئي اے اور موساد کے لئے کام کرتے ہیں۔

ابنا: حیدر مصلحی نے شہید داریوش رضائي نژاد کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر کہا کہ شہید رضائي کے قتل میں ملوث افراد نے اعتراف  کیا ہےکہ انہوں نے یہ کاروائي سی آئي اے اور موساد کی حمایت سے انجام دی ہے۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ سکیورٹی فورسس نے تیس دہشتگردون کو گرفتار کیا جو ملک میں دو نیٹ ورکوں اور دنیا کی مختلف جاسوس تنظیموں کی مدد سے جاسوسی میں مشغول تھے۔ داریوش رضائي نژاد کو گذشتہ برس تہران میں شہید کیا گیا تھا وہ خواجہ نصیر یونیورسٹی میں الکٹریکل انجینرنگ میں ماسٹرس کررہے تھے۔ یاد رہے امریکہ اور صیہونی حکومت نے کہا ہےکہ ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ ہی سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکاجاسکتا ہے۔ ایران نے بارہا اعلان کیا ہےکہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔

.......

/169