22 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں ایرانی زائرین کی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ شام کے حالات آرام اور پرسکون ہیں ایرانی زائرین اور شہریوں کو شام سے نکالنے کوئي ضرورت نہیں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام میں ایرانی زائرین کی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ شام کے حالات آرام اور پرسکون ہیں ایرانی زائرین اور شہریوں کو شام سے نکالنے کوئي ضرورت نہیں ہے۔ ایران کے ایٹمی سائنسداں داریوش رضائی نژاد کی پہلی برسی کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے صالحی نے کہا کہ  دشمن ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش  کررہے ہیں اور وہ دباؤ کے ذریعہ ایرانی قوم کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایرانی قوم ان کے دباؤ کے سامنے ہر گز تسلیم نہیں ہوگی۔

صالحی نے کہا کہ ایرانی قوم ترقی اور پیشرفت کی سمت اپنی تلاش و کوشش جاری رکھے گی ، صالحی نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے نوکروں کو شام میں شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا اور کامیابی شامی حکومت اور عوام کے قدم چومےگی۔

.......

/169