22 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ آبدوزوں اور بحری کشتیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فی الحال 20 فیصد سے زیادہ ایندھن کی پیداوار کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی نے کہا ہے کہ  ہم آبدوزوں اور بحری کشتیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فی الحال 20 فیصد سے زیادہ ایندھن کی پیداوار کا کوئي منصوبہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام شرائط میں مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور مغربی ممالک کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کریں گے۔

عباسی نے کہا کہ ہمارے پاس مضبوط اور منطقی دلائل ہیں جس کا گروپ 1+5 کے پاس کوئي جواب نہیں ہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور ملکی مفادات سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر وہ ہمارے حقوق کو قبول کرلیں اور تعمیری مذاکرات انجام دیں تو ہم کسی مثبت اور قابل قبول نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔ عباسی نے کہا کہ مغربی ممالک ایٹمی ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر ایران کی پیشرفت کو روکنا چاہتے ہیں لیکن اش انھی‍ں ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیّں گے۔

.......

/169