21 جولائی 2012 - 19:30

افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کرے گا ۔

ابنا: افغانستان کے صدر کے ترجمان نے اس اعلان کے ساتھ کہ افغانستان ، ہندوستان و پاکستان کے ساتھ اپنے علاقائی تعاون میں مزید اضافہ کرے گا ۔ ان تینوں ملکوں کے اعلی حکام کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے انعقاد کی خبر دی ہے ۔ ایمل فیضی نے افغان ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے ہندوستان و افغانستان کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اپنی آمادگی کا اعلان کردیا ہے ۔ افغان صدر کے ترجمان نے مزید کہا کہ کابل میں افغان حکام کے ساتھ پاکستان اور برطانیہ کے وزراء اعظم کی حالیہ گفتگو میں یہ سمجھوتہ ہوا ہے ، پاکستان کے اعلی حکام ، اس سہ فریقی مشترکہ اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ اس افغان عہدیدار نے مزید کہا کہ جلد منعقد ہونے والے اس اجلاس کا مقصد وھدف ، علاقائی تعلقات کا فروغ اور دھشت گردی کے خلاف جدوجہد میں باھمی تعاون کا فروغ ہے ۔

.......

/169