ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب محمد خزاعی نے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل بان کی مون کے نام مراسلے میں اس ادارے اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہوں کی توجہ میانمار کے روہینگیا صوبے میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے شائع ہونیوالی رپورٹوں کی طرف دلا کر تاکید کی ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے باعث ہزاروں نہتے اور مظلوم مسلمان جان بحق یا بے گھر ہوئے ہیں جبکہ انکے گھروں اورمساجد کو بھی مسمار کیاگیا ہے.
محمد خزاعی نے میانمار کے اعلی حکام کی جانب سے مسلمان کے شہری حقوق تسلیم نہ کرنے پرمبنی بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ میانمار کے روہینگیا صوبے میں مسلمان کئی صدیوں سے یہاں آباد ہیں.
اس مراسلے میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام روکنے کے لئے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی اس ملک میں مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کا باعث بنی ہے اور اس کے بین الاقوامی سطح پر خطرناک نتائج برآمد ہونگے.
.......
/169