19 جولائی 2012 - 19:30

اسلام آباد…وزارت پاني و بجلي نے رمضان المبارک ميں سحر و افطار پر لوڈ شيڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر ديا، بڑے شہروں ميں سحري کے وقت 2 گھنٹے ، افطار پر 3 گھنٹے اور ديہي علاقوں ميں سحر و افطار پر ايک گھنٹہ بجلي بند نہيں ہو گي.

ابنا: قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي برائے پاني و بجلي کا اجلاس غلام مصطفي شاہ کي زير صدارت اسلام آباد ميں ہوا. سيکريٹري پاني و بجلي ظفر محمود نے بتايا کہ لاہور،اسلام آباد، راول پنڈي ميں يوميہ 4 گھنٹے جب کہ فيصل آباد،گوجرانوالا،ملتان، اور حيدرآباد ميں 6 گھنٹے لوڈشيڈنگ ہوتي ہے. رکن کميٹي بلال ياسين نے ان اعدوشمار سے اختلاف کيا اور کہا کہ لوڈ شيڈنگ اس سے بہت زيادہ ہے. سيکريٹري پاني و بجلي کا کہنا تھا کہ صارفين بہت جلد انٹرنيٹ پر اپنے اپنے علاقے کي لوڈ شيڈنگ کا شيڈيول ديکھ سکيں گے ، اس سلسلے ميں صرف بجلي بل کا ريفرنس نمبر استعمال کرنا پڑے گا.

سيکريٹري پاني و بجلي نے کہا کہ جس لگن کے ساتھ حکومت اب توانائي بحران پر قابو پانے کے ليے کام کر رہي ہے اگر يہ سلسلہ جاري رہا تو 2 سال ميں لوڈ شيڈنگ مکمل ختم ہو سکتي ہے. رکن کميٹي رانا افضال حسين نے بتايا کہ بجلي کي تقسيم کار کمپنيز ميں کرپشن پھيل چکي ہے، اور وہاں ذات برادري کي بنياد پر کام ہورہے ہيں. سيکريٹري پاني و بجلي نے يقين دلايا کہ ان معاملات کا نوٹس ليا جائے گا .

.......

/169