18 جولائی 2012 - 19:30

افغانستان میں نیٹو کا ایک اور فوجی ہلاک ہوا-

ابنا: نیٹو کا ایک فوجی آج افغانستان کے مشرق میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوا- رپورٹ میں اس  فوجی کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا –رواں سال2012 کے آغاز سے ابتک نیٹو کے 240 فوجی ، طالبان گروہ کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں –افغانستان سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں 8 عام افغان شہری جان بحق ہوئے ہیں –فاریاب صوبے کے پولیس سربراہ عبدالخالق اقسای کے مطابق مذکورہ افراد ایک گاڑی میں پشتونکوٹ سے میمنہ جارہے تھے کی انکی گاڑی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تباہ ہوگئی – اس دھماکے میں 7 افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں ......../169