17 جولائی 2012 - 19:30

شام کی قومی سلامتی کی عمارت میں ہونے والے خود کش دھماکے میں اس ملک کے کئی اعلی عہدیدار جاںبحق و زخمی ہوگئے ۔

ابنا: یہ بم دھماکہ آج اس وقت ہوا جب اس عمارت میں وزراء اور سیکیورٹی حکام کی سطح پر ایک اجلاس جاری تھا۔  شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس بم دھماکے میں شام کے وزیر دفاع جنرل داؤد راجحہ جاں بحق جبکہ محمد شعار اور متعدد اعلی سیکیورٹی عہدیدار شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ اس وقت اس عمارت کے قریب واقع الشامی ہسپتال کے اطراف میں صدارتی گارڈ تعینات ہوگئے ہیں ۔ شام کے حکومت مخالف مسلح افراد نے کہ جنھیں مغرب اور علاقے کے بعض ملکوں کی جانب سے ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں اس حملے کی  ذمّہ داری قبول کی ہے ۔  شام کے وزیر دفاع اس ملک میں بحران اور تشدد شروع ہونے کے بعد سے جاںبحق ہونے والے ابتک کے سب اعلي عہدیدار ہیں۔ امریکہ کی زیر قیادت مغرب،شام میں اندرونی خانہ جنگی کے درپے ہے جنھوں نے حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگرد گرہوں کو ہتھیار فراہم کرکے شام کو بدامنی سے دوچار کردیا ۔ جب بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا کوئی اجلاس تشکیل پانے والا ہوتا ہے اس ملک میں کوئی نہ کوئی خودکش یا دہشتگردانہ حملہ ہوجاتاہے اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے تاکہ شام پر حملے کیلئے اقوام متحدہ کو تّیار کیا جاسکے اور مغرب، اس ملک میں جاری بدامنی کے بہانے کہ جس میں ابتک ایک بڑی تعداد جاںبحق و زخمی ہوچکی ہے شام پر حملے کیلئے جواز حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ، شام پر اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق لاگو کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ممکنہ طور پر اس ملک پر حملے کا جواز فراہم کیا جاسکے۔ ابتک روس اور چین، مغرب کی شام مخالف قراردادوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور اب امریکہ سمیت یورپی ممالک، شام میں سازش رچاکر ان دونوں ملکوں پر دباؤ اور ان کی رضا مندی کے بغیر ہی حملے کیلئے      اقوام متحدہ کا جواز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ابتک روس اور چین کی جانب سے شام مخالف دو قراردادیں ویٹو کی جاچکی ہیں حالانکہ کسی بھی قرارداد کو ویٹو کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کسی ایک مستقل رکن ملک کا ویٹو کرنا ہی کافی ہوتا ہے ۔ چنانچے ایسی حالت میں کہ مشرق و مغرب کی محاذ آرائی میں روس و چین، شام کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ، اپنے مغربی اور علاقائی اتحادیوں کے ذریعے علاقے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے اور شام میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے نیز شامی عوام کا قتل عام کرنے کی کوشش کررہا ہے

.......

/169