17 جولائی 2012 - 19:30

پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئي کے نئے سربراہ جنرل ظہیر الاسلام اپنے دورہ امریکہ میں امریکی ڈرون حملوں کا مسئلہ اٹھائيں گے۔

ابنا: پاکستان کے ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ جنرل ظہیر الاسلام سی آئي اے کے سربراہ جنرل پیٹريئس  سے ملاقات میں پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کا مسئلہ اٹھائيں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ظہیر الاسلام امریکیوں سے کہیں گے کہ ڈرون حملے بند کئے جائيں تا کہ پاکستانی فوج ان علاقوں میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائياں کرسکے۔ آئي ایس آئي کے سربراہ اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں.

.......

/169