ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی پہلی علمی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔ اس کانفرنس میں صدر احمدی نژاد کا پیغام علی جوانفکر پیش کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی، رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور ایران کے وزیر خزانہ شمس الدین حسینی بھی اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس دو دن تک تہران میں جاری رہےگی جس میں اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی گروہ باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
........
/169