15 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران شام کے معاملے کو حل کرنے کے لئے شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئۓ آمادہ ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران شام حکومت کے مخالفین کو ایران آنے کی دعوت دینے کے لئۓ آمادہ ہے اور ایسے شرائط فرام کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ شام کا بحران شامی حکومت اور اس کے مخالفین کے باہمی تعاون سے حل ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ شام کا بحران پورے خطے کے لئے خطرناک ہے اور اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان کو شام کی اہمیت کا اچھی طرح علم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں سرگرم شدت پسندوں کو بعض ممالک کی جانب سے ہتھیار فراہم کرنا اور شامی عوام کے خلاف مسلح جنگ چھیڑنا شام کے مسئلہ کا حل نہیں بلکہ یہ عمل شام کے بحران کو شعلہ ور کرنے کے مترادف ہے۔

.......

/169