15 جولائی 2012 - 19:30

امریکی وزیر خارجہ نے اسکندریہ میں نئے بنائے گئے امریکی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونصل خانے کے باہر درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انکے آتے اور جاتے وقت انکی گاڑی پر بوتلیں اور ٹماٹر پھینکے۔

ابنا: مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی گاڑی پر مظاہرین نے بوتلیں اور ٹماٹر پھینکے۔ مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے اور نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن مصر کا پہلا دورہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوسرے روز اسکندریہ میں نئے بنائے گئے امریکی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قونصل خانے کے باہر درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انکے آتے اور جاتے وقت انکی گاڑی پر بوتلیں اور ٹماٹر پھینکے۔ وزیر خارجہ کلنٹن نے مصری فوج کے سربراہ جنرل حسین طنطاوی سے بھی ملاقات کی۔

.......

/169