15 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں عوامی تحریک کے زور پکڑنے کے بعد آل سعود کو مجبور ہوکر بزرگ عالم دین کے اھل خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت دینی پڑی۔

ابنا: سعودی عرب کے کارندوں نے کچھ دنوں قبل بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر پرفائرنگ کرکے انہیں زخمی حالت میں ہی گرفتار کرلیا تھا جس کےبعد شہر عوامیہ کے باشندوں نے آل سعود کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔                                      عوامی احتجاج کو دیکھ کر آل سعود کو عوام کے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے اور آیت اللہ شیخ باقر النمر کے اھل خانہ کو اسپتال میں ان سے ملاقات کی اجازت دینی پڑی۔                   آیت اللہ شیخ باقر النمر شہر ظہران کے ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سعودی کارندوں کی فائرنگ کے بعد آیت اللہ باقر النمر کی گاڑی ایک گھر کی دیوار سے ٹکراگئي تھی اور وہ فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد آل سعود کے کارندوں نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ ادھر پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہےکہ ریاض کے قریب سعودی جیل الحائر میں دوقیدیوں کے احتجاج کرنے کے بعد سعودی پولیس نے انہیں گولی مار کر قتل کردیا۔ .......

/169