14 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے مشیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ ہندوستان اور پاکستان میں انتہا پسند عناصر دونوں ممالک کے مابین جنگ کے در پے ہیں-

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے آج کراچی میں پاک - ہند سوشل میڈیا میلوں کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ ممبئی حملوں میں دہشتگرد کئی روزتک انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کو استعمال کرتے رہے اور انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کے عزائم کوناکام بنانے کے لئے انھیں سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کی ضرورت ہے –  پاکستان کے مشیرداخلہ نے خطے میں امن کے قیام کےلئے افغانستان ،پاکستان اور ہندوستان کے مابین دوستی پر زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ  ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کادورہ کرینگے –  رحمن ملک نے اس ملاقات میں ایک بار پھر حکومت پنجاب پرکالعدم اور انتہاپسند تنظیموں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا - ......./169