13 جولائی 2012 - 19:30

ملک ميں حکومت مخالف مظاہروں پر بحريني حکومت کي جانب سے عائد کردہ پابنديوں کے باوجود بحرين کے انقلابي عوام نے ايک بارپھر سڑکوں پر نکل کر آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئےہيں -

ابنا: بحريني عوام نے سنيچر کو سترہ اور الدير نامي  شہروں ميں حکومت مخالف مظاہرے کرکے سياسي قيديوں کي فوري رہائي اور ملک ميں سياسي اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کيا  -

اس درميان بحريني پوليس نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے مختلف علاقوں ميں مظاہرين پر حملہ کيا جن ميں دسيوں افراد زخمي ہوگئے- زخميوں ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں -

بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي نے کہا ہے کہ بحريني عوام نے جمعے  کو بھي ملک کے مختلف علاقوں ميں حکومت مخالف   مظاہرے کئے تھے- بحرين ميں عوام کے حکومت مخالف مظاہرے ايک ايسے وقت ہورہے ہيں جب بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے شہروں اور قصبوں کے داخلے کے راستوں پر چيک پوسٹيں قائم کررکھي ہيں-

جمعے کي رات بھي سترہ، بني جمرہ اور ديہہ شہروں ميں عوام نے حکومت مخالف مظاہرے کئے تھے - بحريني حکومت کے کارندوں نے مظاہرين پر پلاسٹيک کي گوليوں سے فائرنگ کي اور ان پر آنسوگيس کا استعمال کيا -.......

/169