12 جولائی 2012 - 19:30

تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب نے سامراج مخالف اور علاقے ميں استبدادي حکومتوں کے خلاف تحريکوں ميں مسلمان خواتين کے کردار کو اہم اور موثر قراردياہے ۔

ابنا: حجت الاسلام کاظم صديقي نے تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطبے ميں خواتين اور اسلامي بيداري کے زير عنوان تہران ميں منعقدہ عالمي کانفرنس کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کي خواتين کي  دين کي بنياد پر ايک  دوسرے سے آشنائي اور دنيا ميں خواتين کو بے وقعت بنا کر پيش کرنے کے لئے دشمنوں کي سازشوں سے ايک دوسرے کو باخبر کرنا تھا۔تہران کے خطيب جمعہ نے عالم اسلام کي خواتين کے درميان اتحاد کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہاکہ سو سال سے زائد عرصے سے دشمن اپنے تمام تر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے عالم اسلام کي خواتين کو دين اسلام سے بيگانہ کرنے کي سازشوں ميں مصروف ہيں ليکن وہ اپني اس سازش ميں ناکام رہے ہيں۔تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب جناب کاظم صديقي نے کہا کہ عورت کے بارے ميں مغرب کا طرزفکر اہانت آميز ہے- انہوں نے کہا کہ مغربي معاشروں ميں عورت کو صرف جنسي خواہشات کي تسکين کا ذريعہ سمجھا جاتا ہے اور مغرب اس کے لئے کسي بھي طرح کي عزت و احترام کا قائل نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ يہ طرز فکر انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزي ہے۔تہران کے خطيب جمعہ نے اسلامي جمہوريہ ايران ميں خواتين کو حاصل مقام و مرتبے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامي جمہوري نظام ميں خواتين اپنے پورے وقار کے ساتھ تمام سياسي علمي سماجي ثقافتي اور اقتصادي ميدانوں ميں بھرپور کردار ادا کررہي ہيں۔حجت الاسلام کا ظم صديقي نے ايران کے خلاف مغرب کي تازہ عائد کردہ پابنديوں کو گذشتہ تينتيس برس سے ملت ايران کے خلاف عائد پابنديوں اور دباؤ کا ہي تسلسل قرار ديا اور کہا کہ اس طرح کي پابنديوں نے ملت ايران کو  اپنے ہدف و مقصد کے حصول ميں اور زيادہ پرعزم بنا ديا ہے۔......./169