12 جولائی 2012 - 19:30

روس کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ روس مغربی ممالک کی طرف سے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو ویٹو کردےگا۔

ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گاٹیلوف نے انٹر فیکس کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ روس مغربی ممالک کی طرف سے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو ویٹو کردےگا۔ روسی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی ممالک کی ہر معاندانہ کوشش کو ناکام بنادیا جائےگا۔روسی نائب وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف قرارداد کا مسودہ  غیر متوازن ہے کیونکہ شام میں دہشت گردی میں شام مخالف دہشت گرد بھی ملوث ہیں جنھیں مغربی اور عربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اگر مغربی اور عربی ممالک شا م میں مداخلت بند کردیں تو شام میں امن قائم ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ امریکہ ، جرمنی اور برطانیہ نے شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئےقرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا ہے جسے روس نے ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔......./169