ابنا: محمد خزاعي نے اسلحہ کي تجارت کے معاہدے کے بارے ميں عالمي اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بارے ميں ايران کے موقف کي کھل کر وضاحت کي- اسلحے کي خريد و فروخت کو منظم شکل دينے کي غرض سے ہونے والے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ايران کے سفير نے کہا کہ اقوام متحدہ کي شق اکياون کے تحت ہرملک کے جائز دفاع کے حق کو اس معاہدے ميں پوري طرح محفوظ رکھا جانا چاہيے-
ايران کے سفير نے واضح کيا کہ معاہدے کے رکن ممالک اس بات کا عہد کريں کہ وہ کسي بھي ملک کے مسلمہ سيکورٹي اور دفاعي معاملات کے خلاف يکطرفہ اقدامات نہيں کريں گے-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اس معاہدے کي اسٹيرينگ کميٹي کا رکن منتخب ہوگيا ہے جس پر صيہوني حلقوں اور مغربي ذرائع ابلاغ نے بڑا واويلا مچانا شروع کرديا ہے-
تقريبا چاليس فيصد روائتي اسلحے امريکہ جبکہ اکتيس في صد ديگر يورپي ملکوں ميں تيار کئے جاتے ہيں-
.......
/169