9 جولائی 2012 - 19:30

ایران کے دارالحکومت تہران میں ۱۲جولائی کو"حج اورمعیشت" کے موضوع پر سیمینارمنعقد ہورہا ہے۔

ابنا: "حج ومعیشت" نامی سیمینارکے علمی سیکرٹری کے قائم مقام حجۃ الاسلام مجید رضائی دوانی نے ۱۰جولائی کو نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران تہران میں پہلی مرتبہ اس قسم کے سیمینارکے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قم میں اس سیمینارکا مرکزی آفس موجود ہے جبکہ یہ سیمینارتہران میں منعقد ہورہا ہے۔

انہوں نے اس سے پہلے اس قسم کے سیمینار کے انعقاد کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیمینارکواس سے کہیں پہلے ایران میں منعقد ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس موضوع پر تحقیق اورتھیسز کواکٹھا کرنا ملک کی ایک اہم ضرور ت ہے۔

حج ومعیشت نامی سیمینار کے علمی سیکرٹری کے قائم مقام نے کہا ہے کہ حج ایک انفرادی اورسماجی عبادت ہے کہ جومالی عبادتوں کے ہمراہ واقع ہے اوراس میں مالی استطاعت پرتوجہ دی جاتی ہے۔

حجۃ الاسلام رضائی دوانی نے مزید کہا ہے کہ یہ سیمینار،حج سے مربوط سرگرمیوں کومنظم کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم ہے اوراس سیمینارکے مرکزی آفس میں موصول ہونے والے ۷۵مضامین میں سے ۳۲مضامین کوبہترین قراردیا گیا ہے اورانہیں ایک کتاب کی صورت میں شائع کی گیا ہے۔

.......

/169