ابنا: بحريني شہريوں نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ الدراز ، بني جمرہ ، سترہ ، نويدرات ، کرزکان ،الدير اور جد حفص ميں سعودي عرب کے عوام سے اظہار يکجہتي اور سعودي عرب کے عالم دين آيت اللہ باقر نمر کي گرفتاري کے خلاف مظاہرے کئے جن پر بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے حملہ کرديا –
بحريني مظاہرين نے سعودي عرب ميں شہيد کئے گئے مظاہرين کے علامتي جنازے اٹھا کر اپنے ملک سے غاصب سعودي فوج کے نکل جانے کا مطالبہ کيا - بحريني مظاہرين نے سعودي عوام کے مطالبات کے لئے اپني حمايت کا بھي اعلان کيا اور آيت اللہ شيخ نمر کي تصوير اٹھا کر ان کي فوري رہائي پر زور ديا –
.......
/169