9 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے تیل کے خلاف پابندیوں کے تین منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے بعض یورپی ریفائنریوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنے تیل کے دس بڑے ٹینکروں کو خلیج فارس واپس آنے کا حکم دیدیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے تیل کے خلاف پابندیوں کے تین منصوبوں کو ناکام بناتے ہوئے بعض یورپی ریفائنریوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں پہل کرتے ہوئے اپنے تیل کے دس بڑے ٹینکروں کو خلیج فارس واپس آنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں ایران کے تیل کے خریداروں جنوبی افریقہ، جاپان، سری لنکا، جنوبی کوریا، ہندوستان اور چین پر زبردست دباؤ ڈالنے کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوگیا ۔

اس کے علاوہ ایران کے بیمہ اور ایرانی بینکوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں کیں جنھیں ایران نے بڑی ذہانت کے ساتھ ناکام بنادیا ہے اور ایرانی تیل کے خلاف پابندیوں کے برے اثرات ایران کے بجائے اب یورپی ممالک میں نظر آرہے ہیں کیونکہ یورپی ممالک کی معاشی حالت پہلے ہی بحران کا شکار ہے ایران نے تیل کی  کشتیوں کے بیمہ کے مسئلہ کو بھی ملک کے اندر ہی حل کرلیا ہے۔ ایران کے تیل کے خریدار کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوگئے ہیں اور ایران کے تیل میں خلل ڈالنے کی  امریکی اور یورپی کوششیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں چونکہ تیل کے خلاف پابندیوں سے یورپی کمپنیوں کو شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ اب ایران نے یورپی ممالک کے تیل صاف کرنے والے کارخانوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے میں پہل کردی ہے جبکہ ایران نے 6 ماہ پہلے ہی یورپی ممالک کو تیل کی فروخت روک دی تھی جس سے یورپی ممالک میں اقتصادی اور معاشی بحران شدید ہوگیا ہے۔

 

.......

/169