8 جولائی 2012 - 19:30

بحرین کی جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کرائے کے غنڈے بیرون ملک سے آئے ہیں۔

ابنا: لوء لوء چینل کے مطابق جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں آل خلیفہ کے کارندوں کے غیر انسانی اقدامات اور غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کرائے کے غنڈے بیرون ملک سے آئے ہیں اور ديگر ملکوں کے شہری ہیں۔

الوفاق نے اس بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کے کارندے ہر مظاہرے پر بڑے وحشیانہ طریقے سے حملے کرتے ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ ملت بحرین کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ آل خلیفہ کے کارندے مظاہروں کو پرتشدد ظاہر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ قابل ذکرہے ملت بحرین  اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔.......

/169