8 جولائی 2012 - 19:30

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ يونيسف نے افريقي ملک مالي کے شمالي علاقوں ميں بچوں کي صورتحال کو افسوسناک قرار ديا ہے.

ابنا: يونيسف کي رپورٹ کے مطابق مالي کے شمالي علاقوں ميں جاري لڑائيوں کےنتيجے ميں بہت سے بچے ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں - اس رپورٹ کے مطابق بچوں کو جنگ ميں استعمال کرنا  اور ان پر تشدد کرنا اس علاقے ميں ايک معمول بن گيا ہے-يونيسف نے اعلان کيا ہے کہ مالي کے بچوں کو اس وقت امداد کي سخت ضرورت ہے-  

رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ يہ بچے يا تو اپني آنکھوں سے جنگ  کے سارے مناظر ديکھ رہے ہيں يا پھر وہ خود ہي اس جنگ کي بھينٹ چڑھ رہے ہيں -

يونيسف  افريقي ملک مالي کے شورش زدہ  شمالي علاقوں ميں اپني سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہے -

اس وقت يونيسف کے سامنے سب سے بڑي ذمہ داري ان بچوں کي شناخت اور پہچان کرنا ہے جو اپنے والدين سے بچھڑ گئے ہيں-

جنگ زدہ ملک مالي کے شمالي علاقوں ميں جہاں اشياء خوراک کي قلت کا بحران ہے وہيں خانہ جنگي نے اس علاقے کے لوگوں کي زندگي بيحد سخت و دشوار بنادي ہے........

/169