6 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان نے يورپي يونين کي طرف سے بيمہ سيکٹر پر عائد کردہ پابنديوں کا توڑ کرتے ہوئے ايران سے خام تيل کي درآمدات ايراني ٹينکروں کے ذريعے شروع کردي ہے.

ابنا: تيل اور انرجي کے شعبہ اطلاع رساني کے مطابق ہندوستان نے ايران سے خام تيل کي درآمدات ايراني ٹينکروں کے ذريعے شروع کردي ہے -

ہندوستان کے اس اقدام سے يہ بات ثابت ہوجاتي ہے کہ مغرب کے دباؤ کے باوجود ايران کے تيل کے خريدار ايشيائي ممالک اوپيک کے دوسرے بڑے تيل پيدا کرنےوالے ملک سے تيل کي خريداري جاري رکھے ہوئے ہيں –

يورپي يونين کي پابنديوں نے يورپي بيمہ کمپنيوں کو ايران کے تيل کي سپلائي کرنےوالوں کو بيمہ سے محروم کرديا ہے –

خبروں کے مطابق ہندوستان کي آئيل کمپني ہندوستان پٹروليم نے ايران کے آئيل ٹينکروں سے استفادہ کرتے ہوئے ايران کے تيل کي خريداري کا سلسلہ جاري رکھا ہے -

ہندوستان کي آئيل ريفائنريوں نے فيصلہ کيا ہے کہ وہ جولائي کے مہينے ميں روزانہ تين لاکھ پينسٹھ ہزار بيرل خام تيل ايران سے خريديں گي-

ہندوستان ميں روزانہ بتيس لاکھ بانوے ہزار بيرل تيل صرف ہوتا ہے اور يوں وہ دنيا ميں تيل صرف کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے.

.......

/169