ابنا: اخبار کے مطابق ايک سينئر انٹيلي جنس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتايا کہ بھارتي دہشت گردوں کے پاکستان ميں رہنے اور نئے نام اور پاسپورٹ سے سعودي عرب کا سفر محفوظ نہيں رہا.
مئي ميں سعودي عرب پوليس نے بھارتي مشتبہ دہشت گرد فصيح محمودکو گرفتار کر ليا تھا جسے اب بھارت کے حوالے کيا جائے گا.تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئي دہلي کي طرف رياض کي پاليسي ميں يہ تبديلي 11 ستمبر، 2001 کے بعد سعودي عرب کي وسيع تر خارجہ پاليسي کا حصہ ہے.
اخبار نے ايک سابق بھارتي سفير کے حوالے سے لکھا کہ يہ بھارت کے لئے سعودي عرب کي طرف سے ملک بدري کا پہلا واقعہ ہے جو کہ ہندوستان کي جانب سعودي عرب کے رويے اور سعودي معاشرے ميں اندروني تبديليوں کا اشارہ ہے .
اخبار کے مطابق سعودي عرب نے بھي پورے عرب خطے ميں بھارت کو ايک مثالي رسائي دي ہے .
سعودي عرب توانائي کي ضرورت کو پورا کرنے،تجارتي تعلقات بہتر بنانے اور بنياد پرستي سے نمٹنے ميں بھارت کي مدد کرسکتا ہے.
اخبار کے مطابق2006ءکے بعد سے رياض کے بھارت کے ساتھ سفارتي تعلقات ميں تبديلي آئي جب شاہ عبداللہ نے نئي دہلي کا دورہ کيا 2010 ء ميں دونوں ممالک کے درميان توانائي، انسداد دہشت گردي، منشيات کي اسمگلنگ، مني لانڈرنگ اور حوالگي سميت کئي معاہدوں پر دستخط ہوئے.
ايک سال پہلے رياض نے بھارت کے لئے تيل کي برآمدات کو دوگنا کرنے پر اتفاق کيا۔ گزشتہ ہفتے ممبئي حملوں ميں ملوث ايک بھارتي شہري کو سعودي عرب سے ملک بدر کرکے بھارت کے حوالے کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور سعودي عرب کے درميان تعلقات ميں کافي تبديليا ں آچکي ہيں۔
.....
/169