6 جولائی 2012 - 19:30

مسلح دہشتگردوں نے کويٹہ سے ايران آنے والي ايک بس پر فائرنگ کردي جسکے نتيجے ميں اٹھارہ افراد شہید ہوگئے ہيں-

ابنا: مقامي ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ يہ حملہ جمعے کي شام تربت کے نواحي علاقے کھنڈان ميں کيا گيا-

کہا جارہا ہے مسلح دہشتگرد موٹر سائيکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے بس روکنے کے بعد اس پر فائرنگ کردي-

رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ بس ميں سوار مسافر کام کي تلاش ميں ایران کے راستے ترکي جانا چاہتے تھے- اس سے قبل آمدہ خبروں ميں کہا گيا تھا کہ بس شيعہ زائرين کو ليکر ايران آرہي تھي-

تاحال کسي گروپ نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے- اس سے قبل بھي ايک ايسے ہی واقعے ميں مسلح دہشتگردوں نے زائرين کي بس پر حملہ کرکے بيس شيعہ مسلمانوں کو شہيد کرديا تھا-

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري اور وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے  واقعے کي مذمت کرتے ہوئے اس کي فوري تحقيقات کا حکم ديا ہے-.......

/169