ابنا: حمد بن جاسم آل ثانی نے کل پیرس میں " شام کے دوستوں " کے نام سے بلائے جانے والے شام کی حکومت کے مخالفین کے اجلاس میں شام کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دائرہ کار سے باہر کارروائي کۓ جانے کا مطالبہ کیا۔
حمدبن جاسم نے ، کہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان روس اور چین کی مخالفت کو شام کی حکومت گرانے پر مبنی اپنی امنگوں کے سدراہ جانتے ہیں ، دعو ی کیا کہ اس بات کا امکان موجود ہونا چاہۓ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظر انداز کر کے کارروائی کی جاسکے۔
فرانس کے صدر نے بھی اس اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ شام کی موجودہ صورتحال عالمی سلامتی کے لۓ خطرہ ہے ۔
شام کی حکومت کے خلاف قطر نے ایسی حالت میں مخاصمانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے کہ جب اس ملک کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کوفی عنان کی تجویز اور جنیوا اجلاس کے اعلامیۓ پر شام کی پابندی کی تاکید کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ شام اپنی خود مختاری ، قومی اقتدار اعلی کے تحفظ کے ساتھ اپنے ملک کے بحران کے حل کے لۓ عالمی برادری کے ساتھ اپنے تعاون میں وسعت لانے کے لۓ تیار ہے۔....... /169