ابنا: يہ بات انہوں نے منگل کي شام وزات انٹيلي جينس کے اعلي افسروں سے کارکنوں کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران کہي - صدر احمدي نژاد نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ايک ايسے وقت ميں جب امريکہ زبوحالي اور سقوط کي جانب گامزن ہے ايران ترقي کي جانب رواں دواں ہے- انکا کہنا تھا کہ آج دشمن پابنديوں کے ذريعے ايران کو کمزور کرنے کي کوشش کر رہا ہے تاہم ملت ايران مشکلات پر قابو پانے اور پابنديوں کو مواقع ميں تبديل کرنے کي پوري صلاحيت رکھتي ہے-
صدر احمدي نژاد نے امريکہ کو سامراج کي علامت اور نمائندہ قرار ديتے ہوئے واضح کيا کہ سامراجي طاقتوں نے ہميشہ ايران کو نقصان پہنچانے کي کوشش کي ہے ليکن ہر بار انہيں ناکامی کا منہ ديکھنا پڑا ہے-.......
/169