ابنا: حاجی زادہ نے کہا کہ اسرائیل نے اب تک کئی جنگیں کی ہیں جن میں افریقہ اور شام پر اس کے اچانک حملے اور لبنان کے خلاف فوجی کارروائی شامل ہے۔ اگر اسرائیل میں حملہ کرنے کی ہمت ہوگی تو وہ ایران پر حملہ کردےگا ۔
حاجی زادہ نے کہا کہ اسرائیل میں اتنی ہمت و توانائي نہیں کہ وہ ایران کے خلاف کوئی ایسا حملہ کرے جو اس کی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ ایک چھوٹا سا گوریلا گروپ ہے جس نے اسرائیل کو تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست و ناکامی سے دوچار کردیا اور اگر اسرائیل نے ایران جیسے عظیم ملک کے ساتھ کوئی حماقت کی تواس صورت میں اسرائیل تباہ و برباد اور صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل ممکن ہے امریکہ کے تعاون سے ایران پر حملہ کرے تو اس صورت میں بھی علاقہ میں موجود امریکہ کے تمام فوجی اڈے ایران کے میزائلوں کی زد میں ہیں اور امریکہ ایسا خطرہ مول نہیں لےگا۔ ....... /169