ابنا: بحرين سے موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ پرامن مظاہرين پر حملے کے بعد لڑائياں شروع ہوگئيں جن ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے - يہ مظاہرے جمعيت وفاق ملي کے سربراہ شيخ علي سلمان سے اظہار يکجہتي کے لئے کئے گئے تھے اس سے پہلے بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے شيخ علي سلمان پر حملہ کرکے انہيں بري طرح زخمي کرديا تھا ۔تازہ ترين مظاہرے کے دوران سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر اشک آور گيس کا استعمال کيا اور براہ راست فائرنگ بھي کي ۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ سيکورٹي فورس نے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ سترہ ، نبي صالح ، جدحفص اور المصلي ميں مظاہرين پر اشک آور گيس کا استعمال کيا اور انہيں زد وکوب کيا۔دوسري طرف بحرين کي پارليمنٹ کے سابق ممبر نے کہا ہے کہ آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکار عوامي مظاہروں کو کچلنے کے لئے ممنوعہ ہتھياروں کا استعمال کرتے ہيں۔بحرين کي پارليمنٹ کے سابق رکن جلال فيروز نے مظاہرين پر بے دريغ تشدد کے استعمال پر مبني بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کيا کہ پرامن مظاہرين پر زہريلي گيس کا استعمال اور مظاہرين پر تشدد کرنےوالوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلايا جانا چاہئے۔ جلال فيروز نے ہر طرح کے پرامن مظاہرے کو روکنے کي آل خليفہ حکومت کي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بحرين کے ہزاروں افراد نے مظاہروں ميں شرکت کرکے اس بات کا اعلان کيا ہے کہ ہم ميدان سے نہيں ہٹيں اور حکومت کے ذريعے ملک ميں پيدا کي گئي گھٹن کي صورت حال کي مذمت کرتے ہيں۔اس درميان بحرين کي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي کے سربراہ شيخ علي سلمان نے کہا ہے کہ بحريني عوام کا انقلاب ايک ايسي جگہ پر پہنچ گيا ہے جہاں سے واپسي ممکن نہيں ہے انہوں نے کہا کہ بحريني عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے مطالبات کي تکميل کے لئے اپني جد وجہد کي روش کو تبديل کريں۔ بحرين کے بزرگ عالم دين شيخ عيسي قاسم نے بھي بحريني سيکورٹي فورس کے تشدد آميز اقدامات پر جمہوريت کے دعويدار ملکوں کي خاموشي پر تنقيد کرتے ہوئے کہاکہ بحريني حکومت عوام کو صرف اس جرم ميں ظلم و ستم کا نشانہ بنارہي ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کررہے ہيں۔بحرين ميں شاہي حکومت کے خلاف پرامن تحريک گذشتہ برس فروري ميں شروع ہوئي جس کے دوران بحريني سيکورٹي فورس نے سعودي عرب کي فوج کے ساتھ مل کر سيکڑوں بحريني شہريوں کو شہيد اور زحمي کيا ہے جبکہ بڑي تعداد ميں بحريني شہري جيلوں ميں بند ہیں۔
.......
/169