ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان کے جنگجوؤں نے کابل کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ وردک کے سیدآباد ضلع میں امریکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو نشانہ بناکر تباہ کیا جس میں موجود 4 امریکی فوجی ہلاک ہوئے-آج صبح بھی ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر کے علی خان علاقے کے قریب امریکی فوجیوں پر حملے میں 5 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا - جبکہ طالبان کے ایک اورترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ کے جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں واقع صوبۂ قندھار کے علاقے ارغستان میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ قاری یوسف احمدی نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبۂ قندھار کے شہر پنجوائی کے علاقے میشوانی میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک ٹینک کوبم دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگۓ ۔ واضح رہے کہ نیٹو نے ابھی تک ان دعووں کے بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ....... /169
29 جون 2012 - 19:30
News ID: 325926
افغانستان میں طالبان گروپ نے اپنے آجکے حملوں میں نیٹو کے 15 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے-