26 جون 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج لگاتار دوسرے روز بزرگ صوفی شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب خانقاہ میں پراسرار آتشزدگی کے خلاف مکمل ہڑتال رہی-

ابنا: سرینگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے سرکاری وغیر سرکاری دفاترمیں ملازمین کام پر حاضرنہیں ہوئے جبکہ تمام تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے - اس موقع پر ریاستی حکومت نے سیکورٹی اقدامات سخت کرکے بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا -ادھر شمالی قصبہ بارہ مولہ میں احتجاجی مظاہرے کے موقع پر پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں-کشمیر کی عسکریت پسند جماعتوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب خانقاہ میں پراسرار آتشزدگی کے واقعہ کے سرکاری تحقیقاتی احکامات کو یکسر مستردکرتے ہوئے غیر سیاسی سطح کے غیر جانبدارانہ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جبکہ متحدہ مجلس علماء نے سجادہ نشین خالد حسن گیلانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے -اہل سنت و الجماعت نے بھی سرکاری تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات مسلمان ہائی کورٹ جج سے کرانے اور تحقیقاتی عمل میں علماء کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے......../169