ابنا: مظاہرين نے پارليمنٹ کي عمارت کے باہر ارادہ اسکوائر پر اجتماع کرکے نعرہ لگايا کہ وہ سابقہ پارليمنٹ کو قبول نہيں کريں گے کيونکہ اس کے ممبران بد عنوان ہيں اور انہوں نے قوم کا پيسہ کھايا ہے- کويتي حکومت کي مخالف سياسي جماعتوں منجملہ پارليمنٹ ميں حزب اختلاف کے پينتيس ممبران نے بھي اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ پارليمنٹ کو توڑنے پر مبني عدالتي فيصلہ غيرقانوني ہے، مطالبہ کيا کہ اس فيصلے پر نظر ثاني کي جائے - واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو کويت کي آئيني عدالت نے ايک فيصلہ جاري کرکے ملک کي پارليمنٹ کو تحليل کرديا تھا اور سابقہ پارليمان کو ہي قانوني حيثيت دے دي تھي- کويت کي تحليل شدہ پارليمنٹ کے ممبران کو فروري ميں منتخب کيا گيا تھا اور اسلام پسندوں نے اس ميں اکثريت حاصل کرلي تھي......../169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325226
کويت کے ہزاروں باشندوں نے ملک کي پارليمنٹ کوتحليل کرديئے جانے کے فيصلے کے خلاف پارليمنٹ کي عمارت کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا ہے-