26 جون 2012 - 19:30

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کی حمایت کی ہے۔

ابنا: روسی صدر نے اپنے دورہ مشرق وسطی کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ ایران کو پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشرق وسطی کے مسائل کے حل کی امید رکھ سکتے ہیں۔ روسی صدر پوتین نے پیر اور منگل کو مقبوضہ فلسطین اور اردن کا دورہ کیا تھا۔......./169