26 جون 2012 - 16:18

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے غزہ کو بڑی جیل بنا دیا ہے-

ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر'اسحاق آل حبیب' نے آج نیویارک میں "سویلین کا تحفظ " کے زیر عنوان سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ میں 15 لاکھ عوام کواقوام متحدہ کی امداد کی ضرورت ہے لیکن غزہ کے محاصرے کی وجہ سے امدادی سامان بھیجنے کا امکان نہیں ہے- 
اسحاق آل حبیب نےاسرائیل کے انسان دشمن اقدامات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صیہونی حکومت کو سخت تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا قتل عام جینیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے اور صہیونی حکام کو اس حوالے سے جواب دینا چاہیئے - انہوں نے اپنی تقریر میں صہیونی جرائم کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کے گھروں کو بھی میزائیلوں سے نشانہ بناتی ہے -
.......
/169