ابنا: ہندوستانی ذرائع نے اعلان کیا کہ ہندوستان میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر اس ملک کے وزیر خارجہ نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے- ادھر بعض ذرائع نے خود کرشنا کے اس بیان کو دورے کے التوا کی وجہ قرار دیا ہے کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد پاکستان کے اندرونی سیا سی حالات مذاکرات کے لئے سازگار نہیں ہیں-پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات 18 جولائی کو ہونا تھا تاہم اب یہ مذاکرات اگست یا ستمبر میں ہونے کی توقع ہے......../169
25 جون 2012 - 19:30
News ID: 324975
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایس ایم کرشنا نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا ہے -