ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں دکان پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، صرف مذمتی بیان جاری کرنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ مقتدر حلقے اس طرف سنجیدگی سے غور کریں۔ آئے روز دہشت گردی کے واقعات سے عوام میں اضطراب پھیل گیا ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس مذموم کارروائی میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دوسری جانب علامہ عارف حسین واحدی، ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ اشفاق وحیدی و دیگر علمائے کرام نے بھی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور جو حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی اس کو اقتدار میں رہنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔......./169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324553
علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔